لودہراں،پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکوہلاک

لودہراں،پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکوہلاک

  

لودھراں،کہروڑپکا(نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان)بدنام زمانہ ڈاکو اللہ یار عرف یاری پولیس مقابلہ میں ماراگیا مختلف اضلاع میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اشتہاری تھا ساتھی کی فائرنگ سے زد میں آکر ہلاک ہو گیا پولیس ترجمان کے مطا بق لودھراں پولیس نے شیخوں والے پل کے قریب دوران واردات مزاحمت پر ڈاکو اللہ یار عرف یاری وگھہ مل ہلاک ہو گیاتپولیس (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

ترجمان کے مطا بق اللہ یار عرف یاری وگھہ مل دوران مزاحمت ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے  ڈاکو کی شناخت اللہ یار عرف یاری وگھہ مل کی ہوئی ہلاک ڈاکو اللہ یار عرف یاری قتل،اقدام قتل،ڈکیتی چوری،پولیس پر فائرنگ سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں مختلف اضلاع کو مطلوب اشتہاری   تھاملزم پر 41 سے زیادہ مقدمات میں لودھراں پولیس کو مطلوب تھا کہروڑپکا کے نواحی علاقہ موضع وگھہ مل کا رہائشی تھا اور جرائم کو پیشہ بنا رکھا تھا مویشی چوری سے اس نے جرم کا آغاز کیاتھا۔

ڈاکو ہلاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -