محکمہ تعلیم سکولز،ادارے کھولنے والے مالکان کیخلاف کارروائی کافیصلہ

 محکمہ تعلیم سکولز،ادارے کھولنے والے مالکان کیخلاف کارروائی کافیصلہ

  

 ملتان(سٹی رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز نے موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران سکول بند رکھنے کا حکم دے دیا، چھٹیوں کے دوران سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے والے مالکان کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ اس (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

سلسلے میں محکمہ سکولز  نے موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو تعلیمی سرگرمیاں بند رکھنیکے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔ موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران سکول بند رکھوانا اتھارٹیز کی ذمہ داری ہوگی۔ احکامات کے باوجود اگر کہیں سکول کھلا پایا گیا تو سخت کاروائی ہوگی۔واضح رہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ نے احکامات والدین کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر جاری کی ہیں۔ احکامات کے باوجود سکول کھولے گئے تو اتھارٹیز کی جانب سے سکول مالکان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ تعلیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -