نیوائیر نائٹ،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

 نیوائیر نائٹ،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

  

 خانیوال،راجن پور (نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر)اندرون شہر کرونا ایس او پیز کی پروا کئے بغیر منچلوں کی جانب سے ہیپی نیو ایئر منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں شراب کی بھاری مقدار مقررہ ٹھکانوں پر پہنچادی گئی تاہم (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

پولیس کا کہنا ہے کہ شراب فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق منچلوں نے مختلف قسم کے پروگرام ترتیب دیدیئے ہیں اکتیس دسمبر کی رات12بجے بگڑے ہوئے نوجوانوں نے ہیپی نیو ایئر نائٹ منانے کیلئے شراب کی بڑی مقدار خرید کرلی ہے جبکہ دل بہلانے کیلئے مختلف بڑی بڑی کوٹھیوں میں محفل موسیقی کا بھی انتظام کرنے کی خبریں آرہی ہیں دوسری طرف پولیس نے ایسے نوجوانوں کے خلاف کارروائی کیلئے کمرکس لی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد افضل کی ہدایات پر کوٹ مٹھن پولیس کا نئے سال کی آمد کے موقع پر شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈان۔ ایس ایچ او کوٹ مٹھن رمضان شاہد کی کامیاب کاروائی کے نتیجے میں 3 اظلم شراب فروش غلام محمد عرف پپو، سجاد احمد لاکھا اور اسلم سونترہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کئی سالوں سے شراب فروشی کے مکرہ دھندے میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے 415 لیٹر شراب برآمد۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جن پر متعدد مقدمات درج ہیں۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 986/21, 987/21, 988/21 درج کر کے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ 

منشیات فروش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -