ٹرانسپورٹر زسے لوٹ مار،ڈی پی او کا نوٹس، دوپولیس اہلکار معطل

ٹرانسپورٹر زسے لوٹ مار،ڈی پی او کا نوٹس، دوپولیس اہلکار معطل

  

رحیم یار خان‘صادق آباد(بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر)سندھ پنجاب بارڈر کوٹ سبزل پر گڈز ٹرانسپورٹ سے پیسے لینے پر ڈی پی او رحیم یار خان علی ضیا نے دو اہلکار عباس علی اور محمد جاوید کو معطل کردیا پولیس تھانہ کوٹ سبزل نے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،تفصیل کے مطابق چیک پوسٹ کوٹ سبزل کے پولیس ملازمین عباس علی اور محمد جاوید نے پیسوں (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

کی خاطر ٹرکوں اور بسوں کو روک لیا جس کے باعث لمبی لمبی لائنیں لگ گئی،واقع کی اطلاع جب تھانہ کوٹ سبزل کو ملی تو مذکورہ پولیس ملازمین ٹرکوں اور بسوں کو روکنے کی کوئی معقول وجہ بیان نہ کر سکے،جب کہ قبل ازیں متعدد بار چیک پوسٹ پر تعینات ملازمین کو کیا گیا تھا کہ آفیسران بالا کے حکم کی تعمیل میں کسی بھی مسافر یاگاڑی کا ناجائز طور پر ہرگز رو نہ جائے گا بلکہ صرف مشکوک گاڑیون کو ہی چیک کیا جائے گا جب کہ مذکورہ نے تمام گاڑیوں کو روکا ہوا تھا جس سے لوگوں کو پریشانی ہوئی جس پرڈ ی پی او رحیم یار خان علی ضیا نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں عباس علی اور محمد جاوید کو معطل کردیا۔

معطل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -