آڈیووائرل کرنیکا معاملہ، ڈی پی او رحیم یارخان کانوٹس، رضا کار منشیات فروش سمیت گرفتار،شراب برآمد
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی ڈی پی او کے احکامات پر بروقت کارروائی پولیس رضاکار اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز سوشل میڈیا یر تھانہ ائیرپورٹ میں تعینات پولیس رضاکار(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
محمد زبیر کی منشیات فروش رانا افضل عرف کالا موبائل فون پر ڈیلنگ کے معاملہ پرڈی پی او رحیم یا خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس رضاکار محمد زبیر اور منشیات فروش رانا افضل عرف کالا کو گرفتار کر لیا منشیات فروش سے بھاری تعداد میں کپی شراب برآمد کرکے تھانہ منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ منشیات فروش کسی رعائت کی مستحق نہیں اور محکمہ کا نام استعمال کرنے والے پولیس رضاکار محمد زبیر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیا کی پالیسی کے مطابق محکمہ کے نام پر غیر قانونی سرگرمیاں کرنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں اور نا ہی برداشت کی جائے۔
آڈیو وائرل