بدلہ،سنانواں میں ضمانت سے رہائی کے بعد ملزم قتل  

بدلہ،سنانواں میں ضمانت سے رہائی کے بعد ملزم قتل  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)جیل سے ضمانت پر آنے والے قاتل کوباپ کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے مقتول کے بیٹے نے فائر مار کر قتل کردیا، تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی موضع پتی غلام علی غربی کے عمران گشکوری کے والد منظور احمد گشکوری کو اس کے قریبی رشتہ داروں،شریف گشکوری،صادق گشکوری وغیرہ نے رواں سال 28مارچ  کے روزکلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا جس کا پولیس سنانواں نے مقتول کے بیٹے عمران گشکوری کی مدعیت میں (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
مقدمہ نمبر 167/21زیر دفعہ302/324/447/511/148/1149درج کرکے قاتلوں کو گرفتار کرکے ان کا چالان بنا کر عدالت میں بھی دیا تھا،ملزم پارٹی میں سے ایک ملزم شریف گشکوری گزشتہ دنوں عدالت سے ضمانت پر رہا ہو کر آیا ہوا تھا کہ گزشتہ روز شریف گشکوری اڈہ ون آرپر ایک دکان پر آیا ہوا تھا کہ اسی اثنا میں عمران گشکوری اپنے دیگر ساتھیوں خلیل گشکوری،امجد گشکوری اور خادم گشکوری کے ہمراہ مسلح پسٹل آگیا اور پسٹل کے فائر مار کر شریف گشکوری کو قتل کرکے فرار ہوگیا، پولیس سنانواں نے عمران گشکوری سمیت اس کے تمام ساتھیوں کے خلاف قتل کامقدمہ نمبر 754/21زیر دفعہ 302/34/109درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ضمانت