پاکستان شریعت کونسل کاامارت اسلامیہ افغانستان کو تسلیم کرنے کیلئے دستخطی مہم شروع کرنیکا اعلان، کارکنوں کو ٹاسک

 پاکستان شریعت کونسل کاامارت اسلامیہ افغانستان کو تسلیم کرنے کیلئے دستخطی ...

  

  ملتان ( سٹی رپورٹر)پاکستان شریعت کونسل کے امیر مفتی محمد رویس خان ایوبی نے امارت اسلامیہ افغانستان کو تسلیم کرنے کیلئے دستخطی مہم شروع کرنے اور یکم جنوری سے (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

ملک بھر میں عشرہ یکجہتی افغانستان منانے کا اعلان کیا ہے جس میں عوام کے مختلف طبقات سے مطالبات کی حمایت میں دستخط حاصل کرنے کے علاوہ اجتماعات،خطبات جمعہ المبارک، اخباری بیانات اور دیگر ذرائع سے اس مطالبہ کو عام کیا جائے گا کہ حکومت پاکستان امارت اسلامیہ افغانستان کو بلا تاخیر تسلیم کرنے کا اعلان کرے،انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے مؤقف ہے کہ دنیا کے تمام ممالک بالخصوص مسلم حکومتیں اور حکومت پاکستان امارت اسلامی افغانستان کی حکومت کو باضابطہ تسلیم کرنے کا فوری اعلان کریں۔امریکہ اور دیگر مغربی قوتیں افغانستان کے منجمد فنڈز اور اثاثے بحال کریں اور ان پر عائد پابندیاں ختم کریں کسی قسم کی بیرونی مداخلت اور دباؤ کے بغیر افغان قوم کو اپنے ملک کا نظام اپنے عقیدہ و ثقافت کی بنیاد پر از خود طے کرنے کا حق دیا جائے۔

کارکنوں کوٹاسک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -