بخشی خانہ کو اپ گریڈ کرنیکافیصلہ

بخشی خانہ کو اپ گریڈ کرنیکافیصلہ

  

  ملتان (  وقائع نگار)ضلعی انتظامیہ نے قیدیوں کی سہولت کیلئے بخشی خانہ کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے بخشی خانہ عمارت میں لائٹنگ اور صفائی (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

ستھرائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بخشی خانہ کو پینٹ کرکے واش رومز کی حالت زار بھی سنواری جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی حکام کے ہمراہ بخشی خانہ اور ضلع کچہری کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کچہری میں عوام کی سہولیات کیلئے احکامات بھی جاری کئے اور کہا کہ بخشی خانہ اور ملحقہ چیمبرز و کورٹس میں مثالی انتظامات کئے جائیں۔قبل ازیں انہوں نے محکمہ بلڈنگ کو لائٹس اور عمارت کی خستہ حالی دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔

بخشی خانہ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -