کروناویکسی نیشن مہم، افسروں کوٹارگٹ پوراکرنیکا حکم

کروناویکسی نیشن مہم، افسروں کوٹارگٹ پوراکرنیکا حکم

  

 ملتان (  وقائع نگار)ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کورونا مہم میں تیزی لانے کیلئے سخت اقدامات کا حکم دیا ہے انہوں نے محکمہ صحت کو عوامی مقامات پر کیمپ لگاکر ویکسین اہداف حاصل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے ناقص کارکردگی کے حامل ہیلتھ افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فرسٹ ڈوز لگوانے والے شہریوں کی فوری سیکنڈ ڈوز مکمل کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں محکمہ (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی شریک ہوئے جبکہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے کورونا مہم پر بریفنگ بھی دی.ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کورونا مہم کے حوالے سے انڈیکٹرز متعارف کرائے ہیں تاکہ صوبے بھر میں جاری اس مہم کی موثر مانیٹرنگ کی جاسکے۔اب تک ضلع ملتان میں لاکھوں افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے تاہم کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر حکومت پنجاب نے مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلع کی رینکنگ میں بہتری کیلئے ہر گھر تک کورونا ویکسین ناگزیر ہے اس مقصد کے حصول کیلئے بس اڈوں،میرج ہالز اور عوامی مقامات پر ویکسینیشن کیمپ فعال کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے وارننگ دی کہ اہداف حاصل نہ کرنے والے فیلڈ سٹاف کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثنائنشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی  مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔جس کے بعد اموات کی مجموعی  تعداد 928 تک برقرار رہی ہے۔تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔اس طرح  یکم اپریل 2020  سے 27 دسمبر  2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 928 تک برقرار رہی ہے۔جبکہ نشتر ہسپتال میں اس وقت کورونا میں مبتلا کوئی مریض زیر علاج نہیں  ہے۔کورونا کے شبہ میں 14  مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر  نشتر ہسپتال  میں  کورونا کے شبہ میں 8ہزار 724 افراد آئے تھے۔ان میں سے 2 ہزار 938 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

کرونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -