اپوزیشن عوام کو گمراہ کرنے میں سب سے آگے، جہانزیب کھچی

اپوزیشن عوام کو گمراہ کرنے میں سب سے آگے، جہانزیب کھچی

  

میلسی (نامہ نگار)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ لے کر سیاست کے میدان میں ہیں کیونکہ وزیر اعظم عمران خان  کی بھی مدینے کی ریاست   بھی لا الہ الا اللہ کے استحکام کے لیے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ پر عوامی وفود سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ قومی سیاست ورثے میں ملی ہے ہمارے اسلاف تحریک پاکستان میں شامل رہے اور قائد اعظم کا انہوں نے بھر پور ساتھ دیا۔انہوں (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

نے کہا کہ میلسی کی تاریخ میں یہ کردار تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہیں ذاتی مفاد کو کبھی اہمیت نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ۔اپوزیشن عوام کو گمراہ کررہی ہے پاکستانی سیاست میں ایک بھی سیاستدان ایسا نہیں جو  عدالت سے نااہل قرار دیا گیا ہو اور پھر الیکشن میں حصہ لے سکا ایسا پارلیمانی جمہوریت کے ادوار کے ساتھ فوجی حکومتوں میں بھی پارلیمنٹ کے لیے انتخابات میں کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ قوم کو جناح جیسے لیڈر کی سوچ پر مکمل عمل کی ضرورت ہے پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو سماجی و معاشرتی انصاف سمیت کء ایشوز پر قائد اعظم کی سوچ کے قریب ترین سیا سی جماعت ہے اس موقع پرصوباء وزیر سے مہر عبدالغفار۔جاوید خان جوئیہ۔قیصر ممتاز خیرپوری۔کونسلر غلام شبیر  سمیت مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے رہنماں نے ملاقاتیں کیں۔

جہاں زیب خان کھچی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -