سہاروں پرکھڑی حکومت کبھی کامیاب نہیں ہوگی، جاویدہاشمی

سہاروں پرکھڑی حکومت کبھی کامیاب نہیں ہوگی، جاویدہاشمی

  

 ملتان ( سٹی رپورٹر)سینئر سیاستدان مخدوم محمد جاوید ہاشمی سے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد اشرف قریشی نے ملاقات کی قومی سیاسی اور علاقائی صورتحال کے علاوہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا مخدوم جاوید ہاشمی نے اس موقع پر کہا ریت اور سہاروں پر کھڑی حکومت کبھی کامیاب نہیں ہوتی کھلاڑیوں اور اناڑیوں نے مل کر میرے وطن اور قوم کا حلیہ بگاڑ دیا ہے جس کی وجہ سے تاریخ اور آنے والی نسلیں انہیں معاف (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

نہیں کریں گی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی آمد کی خبروں نے حکمرانوں کی چیخیں نکال دی ہے پاکستان اہم جغرافیائی اور نظریاتی ریاست ہے یہاں مختلف تجربات کیے جا رہے ہیں  آئے روز تبدیلی لانے والوں نے تبدیلیوں کی سیریز شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے خود اپنے  پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے اس موقع پر حافظ محمد مطاہر حسین صوفی سبحان نقشبندی بھی موجود تھے۔

جاوید ہاشمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -