چشتیاں، غیر قانونی لکی کمیٹیاں، پولیس آپریشن، تین گرفتار

چشتیاں، غیر قانونی لکی کمیٹیاں، پولیس آپریشن، تین گرفتار

  

چشتیاں (نمایندہ پاکستان)ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار کے احکامات کی روشنی میں چشتیاں پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک ہوگئی,شہر میں موٹرسائیکلوں کی غیرقانونی لکی کمیٹی,قرعہ اندازیوں کے نام پر سادہ لوح لوگوں کو سہانے خواب دکھا کر انکی جمع پونجی مبینہ لوٹنے والوں کے خلاف تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا,سٹی پولیس نے شہر میں شروع کی جانے والی غیرقانونی لکی کمیٹیوں کے اشتہار دیواروں پر چسپاں کرنے والے (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

3 افرادکو گرفتار کرلیا, ملزمان کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر وال چاکنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا تفصیلات کے مطابق چشتیاں شہر بھر میں گزشتہ کئی سالوں سے غیرقانونی طریقے سے غیر رجسٹرڈ فرموں کے مختلف ناموں سے لکی کمیٹی قرعہ اندازی کا دھندہ جاری تھا جس میں سادہ لوح لوگ لکی کمیٹی قرعہ اندازی کے ذریعے ہنڈا سی ڈی70 اور 125 سی سی ہنڈا موٹرسائیکل حاصل کرنے کی لالچ میں آکر اپنی رقم گنوا بیٹھتے رہے ہیں اور نوسرباز طبقہ انکی رقم ہڑپ کرکے بھاگ جاتا تھا لیکن پھر نئے نئے ناموں سے یہ کام جاری ہوجاتا رہا اور شہر کے لوگ پھر لالچ میں آکر نوسربازوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر لٹتے رہے ہیں چنانچہ اس حوالے سے گزشتہ روز شہریوں کی نشاندہی پر ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے فوری نوٹس لے لیا جسکے بعد ڈی ایس پی سرکل چشتیاں شیخ ارشد لطیف کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں محمود خان نے شہر میں غیرقانونی لکی کمیٹی قرعہ اندازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ دوسری جانب ڈی ایس پی سرکل چشتیاں شیخ ارشد لطیف نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کمانڈر آف پولیس ڈی پی او بہاولنگر کی خصوصی ہدایت پر شہر میں غیرقانونی طور پر لکی کمیٹی قرعہ اندازی کا دھندہ کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی, جرائم پیشہ عناصر ہرگز رعایت کے مستحق نہیں ہیں عوام کے جان و مال کا یقینی تحفظ فراہم کرنے کیلئے چشتیاں پولیس پرعزم ہے انہوں نے کہا ہے کہ معاشرتی ناسوروں,جرائم پیشہ عناصرز کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں قانون سے بالاتر کوئی شخص نہیں ہے جرائم پیشہ افراد کو پابند سلاسل کیا جائے گا آخر میں چشتیاں کے عوامی و سماجی اور تجارتی حلقوں نے شہر میں غیرقانونی طور پر لکی کمیٹیوں کی قرعہ اندازی کے دھندہ کے زریعے سادہ لوح لوگوں کی مبینہ طور پر جمع پونجی لوٹنے والوں کے خلاف فوری نوٹس لینے پر ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار کا شکریہ ادا کیا ہے اور ڈی ایس پی سرکل چشتیاں اور ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں کو مزکورہ اشخاص کے خلاف کاروائی کرنے پر انکی کارکردگی کو سراہا ہے۔

جرائم پیشہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -