چھ افراد کا دکان پردھاوا، 45لاکھ کا کپڑا لیکرفرار

چھ افراد کا دکان پردھاوا، 45لاکھ کا کپڑا لیکرفرار

  

رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)چوری کی بڑی واردات رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 6 نامعلوم ملزمان نے دکان کے تالے توڑ کر 45 لاکھ سے زائد مالیت کے زنانہ مردانہ کپڑے نقدی چرالی اور کاروں میں ڈال کر فرار ہوگئے مالک کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود کے رہائشی محمد نوید چوہدری نے پولیس کو اپنی دی جانے (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ 25 دسمبر کو 6 نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بزنس مین کالونی نزد ٹرسٹ کالونی میں واقع اسکی برانڈ کی دکان کے تالے توڑ اس میں موجود 45 لاکھ روپے مالیت کا زنانہ مردانہ کپڑے اور 70 ہزار روپے کی نقدی دو کاروں میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے۔ محمد نوید چوہدری کی رپورٹ پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبری 930/21 بجرم 457/380 ت پ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

دھاوا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -