پی ایس او،ریلوے کے ذریعے پیٹرولیم  مصنوعات کی منتقلی، حجم بڑھانے پر رضا مند

 پی ایس او،ریلوے کے ذریعے پیٹرولیم  مصنوعات کی منتقلی، حجم بڑھانے پر رضا مند

  

  ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان ریلوے ملتان کی کاوش سے  پی ایس او نے ریلوے کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی منتقلی (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

کے حجم میں اضافے کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔تفصیل کے مطابق ریلوے ملتان کی جانب سے پی ایس او کے ساتھ مسلسل میٹنگ کرنے اور خط و کتابت کے نتیجہ  میں  پی ایس او نے اپنی ڈیمانڈ بڑھانے کے لیے ایک خط  باقاعدہ طور پر ریلوے حکام کو بھجوایا ہے، پی۔ایس۔او کے جنرل منیجر لاجسٹک ندیم آفریدی کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں محمود کوٹ سے چک پیرانہ اور تارو جبہ/ سہالہ کے لیے  با لترتیب 20اور 9 لوڈز ماہانہ کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔  واضع رہے کہ ڈویثرنل سپرنٹینڈنٹ ریلوے ملتان نوید مبشرچودھری نے پی۔ایس۔او حکام بشمول ملک نذیر ٹرمینل منیجر اور کمرشل آفیسر حسنین سے مسلسل رابطے کر کے پی۔ایس۔او کو بذریعہ ریل ترسیل کے لیے قائل کیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -