ڈاکوؤں کا پولیس ٹیم پرحملہ، جوابی ایکشن، ایک ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

 ڈاکوؤں کا پولیس ٹیم پرحملہ، جوابی ایکشن، ایک ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

  

 رحیم یار خان (نمائندہ  پاکستان) پولیس گشت کے دوران مشکوک افراد کو روکنے پر ڈاکوں کی فائر نگ پولیس کی طرف سے جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موٹر سائیکل اور اسلحہ سمیت پکڑا گیا باقی ساتھی رات کی تاریکی میں (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

فرار واقعہ موضع پرارہ شریف کے قریب ہوا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شیدانی شریفایلیٹ فورس موقع پر پہنچ گئی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ رات انچارج چوکی جن پور ارشاد انور سندھو ملازمین کے ہمراہ سرکاری گاڑی پر گشت پر تھے کہ موضع پرارہ شریف کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی پولیس کی طرف سے جوابی فائرنگ سے ڈاکو قریبی کماد کی فصل میں چھپ گئے واقعہ کی فوری اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شیدانی شریف را شہزاد بابر اور ایلیٹ فورس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ایک ڈاکو کو موٹر سائیکل اوراسلحہ سمیت پکڑ لیا جبکہ اسکے ساتھی فرار ہوگئے پولیس نے پکڑے گئے ڈاکو کا نام خفیہ رکھا ہوا ہے۔

اسلحہ برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -