عبدالحکیم، بم کی جھوٹی اطلاع پر ملزم گرفتار، سرچ آپریشن کے بعد علاقہ کلیئر 

 عبدالحکیم، بم کی جھوٹی اطلاع پر ملزم گرفتار، سرچ آپریشن کے بعد علاقہ کلیئر 

  

 بارہ میل،جودھ پور(نمائندہ پاکستان)بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا شخص گرفتارکرلیاگیا عبدالحکیم سے نامعلوم کالر نے پولیس 15 پر کال کی کہ دربار عبدالحکیم کے قریب بم پڑا ہے جو کچھ دیر بعد پھٹ جائے گا ضلعی پولیس ہمراہ (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

ریسکیو 1122 اور حساس اداروں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کیا اور علاقہ کو کلیر قرار دے دیا اور جھوٹی اطلاع دینے والے کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے کاروائی کرتے ہوئے سم نمبر مالک ملزم ابرار کو گرفتار کر لیا تو ملزم ابرار نے پولیس کو بتایا کہ یہ سم نمبر میں نے سجاد کی بیوی کو دی ہوئی ہے کیونکہ میرے سجاد کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں پولیس نے ملزم سجاد کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو سجاد نے تسلیم کیا کہ میں نے ہی جھوٹی کال کی ہے اور بتایا کہ ابرار کے میرے بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے رنج میں ابرار کو پھنسانے کے لئیے میں نے یہ چال چلی پولیس نے ملزمان ابرار، سجاد کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات بند کردیا۔۔۔

سرچ آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -