جہانیاں، تحصیل آفس کے سامنے سرکاری اراضی پر قبضہ،ٹاؤن بنانے کامنصوبہ
اڈاپل14 (نمائندہ پاکستان)پل 14 اور گردونواح میں غیرقانونی ٹاونز کی بھرمار حکومت کی جانب سے جہانیاں میں قائم سو سے زائد ٹاونز پر پابندی عائد ہے، اور رجسٹری (بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
بھی بند ہے تحصیل انتظامیہ,پٹواریوں کی ملی بھگت سے تحصیل آفس کے سامنے سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے غیرقانونی ٹاون بنایا جارہا ہے غیرقانونی ٹاون ملکان نے ڈیلروں سے ملکر شہریوں کولونٹے کا منصوبہ تیارکرلیا ہے ذرائع کے مطابق ٹاون ملکان نے تحصیل انتظامیہ, پٹواریوں کی ملی بھگت سے ٹاون کی تعمیرات کا کام تیزی سے جاری ہے، اور پٹواریوں کی مدد سے رجسٹریاں بھی ہورہی ہیں زرعی زمینوں کو سکنی ظاہر کرکے ٹاونز کے نام پر لاکھوں مالیت کی زمین کروڑوں روپے میں بیچینے کا سلسلہ جاری ہے، جہانیاں کے معتدد ٹاونز کے کیس عدالتوں میں زیرسماعت ہیں جبکہ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کردیا شہریوں نے چئیرمین نیب,کمشنر ملتان,ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
سرکاری اراضی