میرچاکر اعظم رند گیمز کا دوسرا مرحلہ آ ج سے تونسہ میں شروع

 میرچاکر اعظم رند گیمز کا دوسرا مرحلہ آ ج سے تونسہ میں شروع

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) محکمہ یوتھ افیئرز و سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام میر چاکر اعظم رند گیمز 2021ء کے دوسرے مرحلے میں شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ 28 سے 30 دسمبر تک شاہ سلیمان کرکٹ سٹیڈیم تونسہ شریف (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

میں ہوگا ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 28دسمبر کو دن گیارہ بجے جبکہ روایتی دنگل 31دسمبر کوہو گاجس میں ملک کے مایہ ناز پہلوان حصہ لیں گے، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے تحت ریجنل سطح پر کھیلوں کو فروغ دیا جارہا ہے، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب جنوبی پنجاب کے ٹیلنٹ کو آگے لانے کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے جس میں نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کررہے ہیں. 

رند گیمز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -