ڈیوٹی سے غیر حاضرڈاکٹرز، عملے کیخلاف کارروائی کی جائیگی،تنویراقبال تبسم

 ڈیوٹی سے غیر حاضرڈاکٹرز، عملے کیخلاف کارروائی کی جائیگی،تنویراقبال تبسم

  

  ملتان (  وقائع نگار)سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے جنوبی پنجاب کی تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹیو افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

متعلقہ اضلاع میں رورل ہیلتھ ڈسپنسریوں اور ماں اور بچے کی صحت کے مراکز کو فعال کریں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ گراس روٹ لیول پر صحت عامہ کی سہولیات میسر ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈسپنسریوں پر تعینات ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنایا جائے اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ تمام دیہی مراکز صحت(آر ایچ سیز) پر او پی ڈی کی دوسری شفٹ کو یقینی بنایا جائے اور اس بارے لوگوں کو آگاہی دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ سیکرٹری تنویر اقبال تبسم نے مزید کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تمام لوگوں کو ان کی دہلیز پر معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی یقینی فراہمی محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس ضمن تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو موثر طور پر استعمال کیا جائے۔کورونا ویکسینیشن مہم بارے ہدایات جاری کرتے ہوئے سیکرٹری تنویراقبال تبسم نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن مہم (RED) پر خصوصی فوکس کیا جائے اور اس کے اہداف حاصل کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ کیا جائے۔ 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے والدین، علما کرام، میڈیا اور سول سوسائٹی سے اپیل ہے کہ وہ کورونا ویکسینیشن مہم کے مکمل اہداف حاصل کرنے میں بھرپور تعاون کریں۔ کورونا، جو کہ اب ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کر چکی ہے، سے صرف اور صرف مکمل ویکسینیشن کروا کر نہ صرف خود کو محفوظ رکھنے سکتے ہیں بلکہ اپنے پیاروں اور معاشرہ کو بھی اس وبا سے محفوظ رکھنے میں اپنا فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -