ڈیرہ، رکن بار سیف اللہ گرفتار،وکلاء کی مکمل ہڑتال، احتجاجی مظاہرہ

 ڈیرہ، رکن بار سیف اللہ گرفتار،وکلاء کی مکمل ہڑتال، احتجاجی مظاہرہ

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)بار ایسوسی ایشن ڈیرہ کی زمین کے مبینہ تنازعہ پر صوبہ بلوچستان کی تحصیل کنگری میں ڈکیتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے اوراسلحہ کے زور پر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرکے بار کے رکن مہار (بقیہ نمبر56صفحہ6پر)

سیف اللہ چھینہ کو گرفتار کرنے کے خلاف مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،ایوان عدل کے گیٹ پرممبر پنجاب بار کونسل ملک اقبال ثاقب صدر بار عظمت اسلام سیکرٹری جنرل اعجاز احمد کلاچی نے احتجاجی مظاہرہ سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کنگری پولیس مہار سیف اللہ کو عدالت میں پیش نہیں کر رہی جبکہ اس وقوعہ سے بین الصوبائی تنازع کا اندیشہ بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ کنگری پولیس کی طرف سے جھوٹے مقدمے میں گرفتار مہار سیف اللہ کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا توپھر صوبہ بھرمیں نہ صرف  ہڑتال ہو گی بلکہ پنجاب بار کونسل بھی ہڑتال کی کال دے گی۔

وکلاء

مزید :

ملتان صفحہ آخر -