میٹرک، انٹر نتائج کی بنیاد پر بورڈ ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کافیصلہ

 میٹرک، انٹر نتائج کی بنیاد پر بورڈ ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ اور میٹرک سالانہ امتحانات 2020کے نتائج کی بنیاد پر بورڈ ملازمین (بقیہ نمبر59صفحہ6پر)
کے 15، 15 بچوں کو ہجری وظائف کیلئے اہل قرار دیاگیا ہے جبکہ میٹرک نتائج کی بنیاد پر پانچ اساتذہ کے بچوں اور تین حفاظ قرآن کو ہجری سکالرشپ دی جائے گی. سیکرٹری بورڈ محمد بلال شاہین کے مراسلہ کے مطابق انٹر میڈیٹ نتائج کی بنیاد پر ہجری وظائف کیلئے اہل قراد دیئے جانے والے بورڈ ملازمین کے بچوں میں بالترتیب  953سے 529نمبرز کے حامل نوشابہ عروج، محمد سعد بھٹی، حذیفہ عمر، حافظہ ام فروہ، عائشہ شیر، جنت آفتاب، لائبہ تسلیم، سدرہ عابد، محمد طحہ قیصرانی، محمد یاسر شریف، محمد مہد حسین، رانا حسن طاہر، محمد زبیر بھٹی، اویس مسرور او رمحمد لقمان جبکہ میٹرک نتائج کی بنیاد پر 1030سے 718نمبر کے حامل بورڈ ایمپلائز چلڈرن میں بالترتیب محمد عدنان، ثانیہ ماہین، سفیر محمد، محمد فیاض، اللہ داد خان ناصر، ماہ نور کاشف، محمد شاہ میر، عبدالسلام، محمد صدیق، محمد احمد، خاور ظفر، عالیہ ظہیر، محمد حماد بھٹی، زینب وزیر اور آمنہ بتول شامل ہیں. سیکرٹری بورڈ کے مراسلہ کے مطابق میٹرک سالانہ امتحان 2020ء کے نتائج کی بنیاد پر ہجری وظائف کیلئے نامزد 1072سے 1063نمبر لینے والے اساتذہ کے بچوں میں ماہم عباس، محمد خضر صدیقی، تیمور علی، سید محمد ابوبکر او رمحمد حسن جبکہ 1068سے 1041نمبر لینے والے حفاظ قرآن بالترتیب غلام فاطمہ، احمد شاہجہان نعیم اور مطیع السبحان کو بھی ہجری وظائف کیلئے اہل قرار دیاگیا ہے. سیکرٹری بورڈ نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے اعتراض کی صور ت میں اشاعت کے سات یوم کے اندر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
وظائف