لیہ میں ٹریننگ کاشیڈول، چوبارہ کے اساتذہ میں تشویش کی لہر

 لیہ میں ٹریننگ کاشیڈول، چوبارہ کے اساتذہ میں تشویش کی لہر

  

 چوبارہ(نمائندہ خصوصی) سکول ایجوکیشن پنجاب کی ہدایت کے مطابق ناظرہ قرآن پاک کی تدریس کیلیے تحصیل لیول کی ٹریننگ  QAED لیہ نے تحصیل چوبارہ کے (بقیہ نمبر60صفحہ6پر)

اساتذہ کی ٹریننگ تحصیل چوبارہ کی بجائے تحصیل لیہ میں رکھ دی ہے جس وجہ سے تحصیل چوبارہ کے اساتذہ میں شدید اضطراب پایا جارہا ہے متعدد اساتذہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھندکیموسم میں میلوں سفر کرکے کیسے جائیں ٹریننگ سنٹر QAEDکی ہدایت کے مطابق تحصیل چوبارہ میں منتقل کیا جائے تاکہ دور دراز سے آنے والے اساتذہ سفر کی صعوبت سے بچ سکیں اورصحیح معنوں میں ٹریننگ حاصل کرسکیں۔

شیڈول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -