میپکو ٹیموں کاگرینڈ آپریشن، رواں مالی سال کے دوران13ہزار سے زائد صارفین کو رگڑا، کروڑوں روپے جرمانہ
ملتان ( نیوز رپورٹر )میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے رواں مالی سال 2021-22 کے دوران 13 ہزار 631 صارفین کو بجلی چوری (بقیہ نمبر62صفحہ6پر)
کرتے ہوئے پکڑ لیا۔2کروڑسے زائدیونٹس بجلی چوری کرنے پر36کروڑ19لاکھ روپے جرمانہ عائد۔7ہزار485بجلی چوروں سے 18کروڑ74لاکھ روپے وصول کر لئے گئے۔مقدمات کے اندراج کے لئے بھیجی گئی درخواستوں میں سے 4ہزار947بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔یکم جولائی تا23دسمبر2021 کے دوران ملتان سرکل میں 1708بجلی چوروں کو5کروڑ8لاکھ88 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیااور641مقدمات کااندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 2715بجلی چوروں کو5کروڑ57لاکھ21ہزارروپے جرمانہ عائداورایک ہزار76مقدمات درج،وہاڑی سرکل میں 1060صارفین کو2کروڑ89لاکھ روپے جرمانہ عائداور604مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 1107بجلی چوروں کو3کروڑ60لاکھ37ہزارروپے جرمانہ عائداور574 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 1813بجلی چوروں کو4کروڑ16لاکھ روپے جرمانہ عائداور1805ایف آئی آرز درج، رحیم یار خان سرکل میں 2468صارفین کو 5کروڑ14لاکھ41ہزار روپے جرمانہ عائداور696 ایف آئی آرز درج، مظفرگڑھ سرکل میں 1783بجلی چوروں کو4کروڑ42لاکھ روپے جرمانہ عائداور343مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں 385بجلی چوروں کو2کروڑ87لاکھ59ہزارروپے جرمانہ عائد اور 254مقدمات درج، خانیوال سرکل میں 592 صارفین کو 2کروڑ43لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور257 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔
صارفین کورگڑا