بینظیر کی سیاسی جدوجہد کارکنوں کیلئے مشعل راہ،حیدرگیلانی

بینظیر کی سیاسی جدوجہد کارکنوں کیلئے مشعل راہ،حیدرگیلانی

  

ملتان (خصو صی ر پو رٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام شہید پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی14ویں برسی کے موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان سید یوسف اکبر نقوی کی زیر صدارت تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ممبرصوبائی ا سمبلی سید حیدر علی گیلانی اور پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے صدر غیاث الحق شیخ تھے مقررین نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو عالم اسلام (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

کی ایک عظیم راہنما تھیں ان کی شہادت سے پاکستانی سیاست میں جو خلا پیدا ہوا اسے پر نہیں کیا جاسکتا مقررین کا کہنا کاکہنا تھا کہ ضیا الحق کے مارشل کے انتہائی خوفناک حالات میں انہوں نے نہ صرف کارکنوں کو متحرک پارٹی کو منظم کیااور مشرف جیسے ڈکٹیٹر کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہیں وہ ایک زیرک اور عوامی سیاستدان تھیں ان کی جدوجہد کارکنوں کے لئے مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ قید و بند کی صعوبتیں انہیں اپنے مشن سے نہ ہٹا سکیں سید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ محترمہ پاکستان کا روشن چہرہ تھیں پاکستان کا استحکام اور قومی مفاد ان کی اولین ترجیح تھی انہوں نے مزائل ٹیکنالوجی حاصل کی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پاکستان ایٹمی طاقت بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا غیاث الحق شیخ نے کہا کہ وہ وفاق کی علامت اور عوامی امنگوں کا مظہر تھیں وہ اگر آج ہوتیں تو ملکی حالات مختلف ہوتے کٹھ پتلی حکومت نے معیشت کو جسطرح تباہ کیا اور آئی ایم ایف کے رحم وکرم پر چھوڑا ہے ایسا کبھی نہ ہوتا انہوں نے پیپلز پارٹی کے روٹی،کپڑا،مکان کے نعرے کو عملی جامعہ پہنایا دیگر رہنماؤں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے مسلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور حمائت کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے او آئی سی میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کو تنظیم کا رکن بنایا مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلاول بھٹو زرداری محترمہ کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں  انکی ولولہ انگیز قیادت نے پارٹی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے چیئرمین بلاول شہید بے نظیربھٹو کا عکس ہیں وہ مستقبل کے وزیر اعظم ہیں مقررین نے بجلی،گیس،پٹرول کی قیمتوں اور بے روزگاری میں اضافے کی شدید مزمت کی ہے تقریب سے خواجہ نور مصطفی، مرزا عزیز اکبر بیگ،اشتیاق شاہ،عاصم پرویز،مہر اقبال سرگانہ،رضوان احمد ہانس،عارف شاہ، فیروز فیض، واجد رضوی، نوید ہاشمی، سردار محمد حسین، بابرحفیظ، فیاض بھٹہ، فردوس جمال،خالد مترو،اشرف سندھو،رانا جاوید اختر، صفدر سرمانہ نے بھی خطاب کیا۔

حیدر گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -