اینٹی کرپشن، محکمہ ریونیو، پولیس کیخلاف زیادہ شکایات 

اینٹی کرپشن، محکمہ ریونیو، پولیس کیخلاف زیادہ شکایات 

  

 ملتان ( وقائع نگار)محکمہ انسداد رشوت ستانی نے رواں سال کے دوران کرپشن۔بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے حوالے سے مجموعی طور پر 2 ہزار 770 شکایت موصول ہوئیں ہیں جبکہ گزشتہ سال کی 1300 انکوائریاں تاحال زیر التوا تھی۔جن میں سے دو ہزار 781 شکایات کو نمٹایا گیا ہے۔اینٹی کرپشن ملتان ریجن میں رواں سال کے دوران 136 مقدمات جو درج کیا گیا  جبکہ 91 مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے چالان عدالتوں میں بھیجوائے (بقیہ نمبر58صفحہ6پر)

گئے۔اسی طرح اس سال میں اینٹی کرپشن ملتان نے صوبائی محکموں کی زمین واگزار کروائی۔اور میگا سیکنڈل میں 5 ارب 98 کروڑ 80 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کروائی گئی یے۔واضح رہے اینٹی کرپشن میں اس سال سب سے زیادہ شکایات محکمہ ریونیو اور پولیس کے خلاف موصول ہوئیں ہیں۔جبکہ دوسری جانب اینٹی کرپشن ملتان میں ہائی وے محکمے میں کروڑوں روپے کے سکینڈل کے کیس میں مکمل سرکاری خزانے کا نقصان پورا نہیں کروایا۔اور نا ہی مرکزی ملزم ساجد نواز کھوکھر سے ریکوری کی۔اسی طرح  دیگر مقدمات بھی شامل ہیں۔

کرپشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -