اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی، سماجی ترقی وعوامی خوشحالی کا اصل راز ہے: ڈاکٹر امجد علی 

اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی، سماجی ترقی وعوامی خوشحالی کا اصل راز ہے: ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی، سماجی ترقی و عوامی خوشحالی کا اصل راز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات و مقامی حکومتوں کے قیام سے اقتصادی، معاشرتی و سماجی مسائل کے حل کے لئے بآسانی راہیں ہموار ہوسکتی ہیں۔ صوبائی وزیر نے عوام پر بھی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں وزیر اعظم عمران کے وژن کیمطابق '' اپنا امیدوار خود چنوں ''  کی پالیسی اپنانے پر زور دیا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے حلقہ پی کے 6 سوات، ویلیج کونسل اوڈیگرام میں عمائدین کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بہتر نمائندگان کے انتخاب  کے لئے گجر قوم اور تحصیل کبل کے عمائدین کے مشاورتی اجلاسوں میں بھی شرکت کرچکے ہیں، تاکہ علاقہ میں جاری ترقیاتی کاموں و بہتر سماجی زندگی کی طرف اٹھائے جانے والے اقدامات کی رفتار و تناسب میں مزید تیزی لائی جاسکے۔ مشاورتی اجلاس میں شامل عمائدین و مقامی لوگوں نے بھی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کے اس صلاح مشورے کی تائید کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ علاقہ مشران نے بھی آنے والے بلدیاتی انتخابات میں باہمی اتفاق و اتحاد کیساتھ اپنے پسند کا نمائندہ نہ صرف جیتوانے کا بلکہ علاقائی و قومی ترقی میں حکومت کے شانہ بشانہ بھر پور کردار کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -