وزیراعلیٰ محمود خان کا بم دھماکہ میں سیکورٹی فورسز کے جوان کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار

وزیراعلیٰ محمود خان کا بم دھماکہ میں سیکورٹی فورسز کے جوان کی شہادت پر ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے ایک جوان کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -