سید فرخ قندھاری کاٹی کی قائم مقام صدر مقرر
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے نائب صدر سید فرخ قندھاری کاٹی کے قائم مقام صدر مقرر کردئیے گئے۔ کورنگی ایسوسی ایشن کے صدر سلمان اسلم اور سینئر نائب صدر ماہین سلمان کی غیر موجودگی میں کاٹی کے قائم مقام صدر ہوں گے۔ سید فرخ قندھاری نے قائم مقام صدر مقرر ہونے کے بعد کاٹی کے کم عمر ترین صدر کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔ کاٹی کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر نے فرخ قندھاری کو بطور کم عمر ترین صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ جبکہ فرخ قندھاری نے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے قیادت کی امیدوں پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار کیا۔ فرخ قندھاری کاٹی میں آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت میں تیزی سے اضافہ کر رہے ہیں۔