ڈیرہ،لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ،خاتون جاں بحق،1 زخمی

ڈیرہ،لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ،خاتون جاں بحق،1 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)لین دین اور مقدمہ بازی کے تنازعہ پر سابق پولیس اہلکار کی رشتہ دار خواتین پر فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق،ایک زخمی، جوابی فائرنگ سے حملہ آور سابق پولیس اہلکار بھی جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود مقیم شاہ میں لین دین اور مقدمہ بازی کے تنازعہ پر ڈیرہ پولیس کے ظفر نامی معطل شدہ اہلکار نے ام سلمہ اسلامک ماڈل سکول اینڈ مدرسہ کی مدرس خواتین تسلیم بی بی اور شاہین بی بی جوکہ ملزم کی رشتہ دار بھی ہیں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شاہین موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تسلیم بی بی نامی خاتون مدرس زخمی ہوگئی جبکہ جوابی فائرنگ سے حملہ آور ظفر نامی سابق پولیس اہلکار بھی جان کی بازی ہار گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں نعشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق لین دین اور مقدمہ بازی کے تنازعہ پرملزم نے مدرسہ میں داخل ہوکر خواتین پر فائرنگ کی۔