کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی فرنچائز نارتھ نواب کی رونمائی 

 کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی فرنچائز نارتھ نواب کی رونمائی 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بروس جاپان کے چیئرمین سید ریحان علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔ اس سلسلے میں کرکٹ سمیت کھیلوں کے فروغ سے تعلقات مزید مستحکم ہوسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایکسپو سینٹر پر منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سیددانش، عمر خالد، شہزادبھی تھے جبکہ مہمان خصوصی رؤف ابراہیم اور نوید قمر تھے۔ تقریب میں یکم جنوری سے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر شروع ہونے والی کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی فرنچائز نارتھ نواب کی رونمائی ہوئی۔ بروس جاپان فرینچائز اوو نر سید ریحان علی نے مزید کہا کہ کراچی سمیت دیگر شہروں سے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں گے جس کیلئے جلد کراچی سے ٹیپ بال پرویمیئر لیگ کو عالمی پرفروغ دے کر بین الاقوامی ٹیپ بال چیمپئن شپ کا انعقاد کریں گے۔ کراچی ایکسپو سینٹر پر منعقدہ تقریب میں فرنچائز کا آفیشل ترانہ بھی ریلیز کیا گیا، ترانے میں اردو کے ساتھ جاپانی زبان بھی شامل کی گئی۔ بعد ازاں میوزیکل کنسرٹ اور آتش بازی کا شاندار مظاہر ہ بھی کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -