اے این پی کی تاریخ قرنیوں سے بھری پڑی ہے، حیدر خان ہوتی 

اے این پی کی تاریخ قرنیوں سے بھری پڑی ہے، حیدر خان ہوتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر، رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعلی خیبر پختونخواامیرحیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے ایک دن قبل عوامی نیشنل پارٹی کے سٹی میئر کے امیدوار عمر خطاب شیرانی ایڈوکیٹ کا قتل اہم واقعہ ہے،قتل کا منصوبہ بنانے والے الیکشن ملتوی کرانا چاہتے تھے،قتل میں سیاسی فائدہ کس کا ہوا ہے، ریاست جائزہ لے،قتل کا منصوبہ بنانے والے الیکشن ملتوی کرنا چاہتے تھے،ہم حکومت سے نہیں ریاست سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں،ہمیں ملک کیلئے ہماری قربانیوں کی سزا دی جار ہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے سٹی میئر کے قتل ہونیوالے امیدوار عمر خطاب شیرانی ایڈوکیٹ کے اہلخانہ سے تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر سابق ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی ڈیرہ شہاب خان ایڈوکیٹ، سٹی صدر تیمور خان مروت، خان ولی خان ایڈوکیٹ اور دیگر پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے۔ سابق وزیر اعلی خیبر پختونخواامیرحیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ این پی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، عمر خطاب شیرانی ایڈوکیٹ کے قتل کا منصوبہ بنانے والے الیکشن ملتوی کرانا چاہتے تھے۔ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست پر نیازی صاحب پارٹی تنظیموں پر کیوں غصہ نکال رہے ہیں حالانکہ عوام نے بلدیاتی الیکشن میں وزیراعظم کی پالیسوں کو مسترد کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کھل کر بات کریں نواز شریف کو کون لا رہا ہے؟۔نواز شریف کیوں واپس نہیں آسکتے،ان کا ملک ہے، ضرور آئیں گے۔