روزنامہ پاکستان پشاور کے جی ایم محمد شہباز چیمہ کے ماموں کی وفات پر اظہار تعزیت
پشاور (پ ر) روزنامہ پاکستان پشاور کے جنرل منیجر محمد شہباز چیمہ کے ماموں چوہدری اصغر کی وفات پر روزنامہ پاکستان پشاور کے مارکیٹنگ منیجر ملک ظاہر شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں جملہ سٹاف نے شرکت کی اجلاس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔