مردان،سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کے دوران 4مجرمان اشتہاریوں  سمیت 42مشتبہ افراد گرفتار

مردان،سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کے دوران 4مجرمان اشتہاریوں  سمیت 42مشتبہ ...

  

مردان (بیورورپورٹ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس نے ضلع بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنزکے دوران 4مجرمان اشتہاریوں سمیت 42مشتبہ افراد گرفتارکرکے اسلحہ و منشیات برآمدکرلی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ شیخ ملتون، تھانہ ہوتی، تھانہ جبر،تھانہ خرکی اور تھانہ شیر گڑھ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب4مجرمان اشتہاریوں سمیت42مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیاکارروائیوں کے دوران1بندوق،12پستول اور 80عدد کارتوس سمیت 955گرام چرس برآمدکیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -