نوشہرہ،پی پی پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب پارٹی عہدے سے مستعفی

نوشہرہ،پی پی پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب پارٹی عہدے سے مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب پارٹی عہدے سے مستعفی  تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کے بعد پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے ضلع نوشہرہ کے تمام تنظیمیں تحلیل کر دی تھیں جس پر لیاقت شباب کو تحفظات تھے، اسی کو بنیاد بنا کر لیاقت شباب نے سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر شہید کی برسی کے دوران اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور بعدازاں اپنا استعفیٰ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چیئرمین آصف علی زرداری کو ارسال کردیاواضح رہے کہ لیاقت شباب نے استعفیٰ میں پارٹی کے اندرونی اختلافات اور نوشہرہ سمیت دیگر اضلاع میں تشکیل کردہ ارگنائزنگ کمیٹیوں کو وجہ قرار دیا ہے