گھرانے کی اصلاح کئے بغیر نظام درست نہیں ہوسکتا،ممتازسہتو

 گھرانے کی اصلاح کئے بغیر نظام درست نہیں ہوسکتا،ممتازسہتو

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ اللہ تعالی'اور رسولؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا گھرانہ ہی اسلام کا مطلوب گھرانہ ہے، فرد اور خاندان اسلامی معاشرے کی بنیادی اکائی ہیں، اپنے آپ کو اور اپنی اولاد کو جہنم کی آگ سے بچانا ہر مسلمان کی اولین ذمہ داری ہے،فرد اور گھرانے کی اصلاح کئے بغیر معاشرہ اور ریاست کا نظام درست نہیں ہوسکتا،جماعت اسلامی فرد،گھرانے،معاشرے سمیت پوری ریاست کواجتماعی طور پر اللہ کے نظام کے سانچے میں ڈھالنے کی ذمہ داری ادا کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہون نے میرپورخاص میں سیٹھی فارم ہاؤس پر مختلف سطح کے ذمہ داران و ارکان اور ان کے اہل خانہ کی دینی روحانی اور فکری تربیت کیلئے منعقدہ ایک روزہ فیملی تربیتی اجتماع  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قاری احسان الہی مغل نے درس قرآن، کراچی،حیدرآباد کے ممتاز شعراء کرام م۔ش۔عالم، فخراللہ شاد، مرزاعاصی اختر اور دانش انڑ نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا۔ ممتاز حسین سہتو نے مزید کہا کہ الحمد للہ! آج بھی مسلمانوں کا خاندانی نظام بہت مضبوط ہے مغرب آج اس طرح کے  خاندانی نظام اور اسکی برکتوں سے محروم ہیں،میڈیا اور مغرب کے پروردہ عناصر نے مغربی تہذیب کو فروغ دیکر پاکستان میں بھی خاندان کے نظام کا شیرازہ بکھیرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اللہ تعالی ' اور اور قرآن مجید سے مضبوط تعلق ہی ہمیں ان سازشوں اور نت نئے آنے والے فتنوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔فیملی اجتماع سے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نورالہی مغل اور سیکریٹری محمد رفیق چوہان  نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -