صوابی،گھر میں گیس ہیٹر سے آگ بھڑک اٹھی 

صوابی،گھر میں گیس ہیٹر سے آگ بھڑک اٹھی 

  

صوابی(بیورورپورٹ)ٹوپی ضلع صوابی میں گیس ہیٹر سے آگ بھڑکنے سے ماں، بیٹی اور بیٹے سمیت بری طرح جھلس گئی۔بتایا گیا ہے کہ پیر کی علی الصبح اڑھائی بجے محلہ موسی خیل ٹوپی میں خلیل الرحمن نامی شخص کے گھر میں گیس ہیٹر سے آگ بھڑک اُٹھی۔ جس نے انناً فانناً پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا کمرے کے اندر سوئے ہوئے افراد اس کی لپیٹ میں آگئے جس کے نتیجے میں خلیل الرحمن کی بیوی،بارہ سالہ بیٹی اور دس سالہ بیٹا طلحہ آگ کی شدت سے جھلس گئے ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -