پولیس اپنی تمام توجہ عوام کی بہبود پرمرکوز کریں،ڈی پی او ہنگو 

پولیس اپنی تمام توجہ عوام کی بہبود پرمرکوز کریں،ڈی پی او ہنگو 

  

ہنگو(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ  پولیس آفیسر ہنگو اکرام اللہ خان نے پولیس افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں عوامی خدمت، امن وامان کے قیام اور انسداد جرائم پرصرف کریں۔ جرائم پیشہ عناصر خاص کر منشیات فروشوں اورمجرم اشتہاریوں کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر موثر اور کامیاب کاروائیاں کی جائے اور مطلوب اشتہاریوں کے خلاف مہم میں مزید تیزی لا کر معاشرتی جرائم کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نیپولیس افسران پر زور دیا کہ وہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں ودیگر نان کسٹم پیڈ اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام اور مشکوک و مجرمانہ سرگرمیوں کیسدباب اورانسداد کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز  کی کاروائیوں میں مزید تیزی پیدا کریں۔ ڈی پی او آفس میں  منعقدہ اجلاس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو اکرام اللہ خان نے  ایس ایچ او سٹی ولایت شاہ خان، ایس ایچ او دوآبہ نور محمدخان، ایس ایچ او ٹل فضل محمدخان، ایم ایچ سی تھانہ  بلیامینہ  احمد رحمن اور پال آفس کے محمد اسماعیل کو بلدیاتی الیکشن 2021 اورکرسمس ڈے کے موقع پر بہترین انداز میں خدمات سرانجام دینے اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف  خاص کر ڈرگز مافیاز اورمجرم اشتہاریوں کے خلاف موثر اور کامیاب کاروائیاں کرنے کیاعتراف میں تعریفی اورنقدانعامات سے نوازا جبکہ ڈی ایس پی انچارج نیٹ شفیق خان اورڈی ایس پی ٹل سعادت خان کو ایپریسیشن لیٹر  پیش کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -