پی ایس ڈبلیوسسٹم کے ذریعے  وی باک سسٹم تک رسائی  حاصل ہو جائے گی،ضیاء الحق 

 پی ایس ڈبلیوسسٹم کے ذریعے  وی باک سسٹم تک رسائی  حاصل ہو جائے گی،ضیاء الحق 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر اور پا ک ا فغا ن جا ئنٹ چیمبر آف کا مر س اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ضیاء الحق سرحدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو(ایف بی آر)نے ایک نیا پراجیکٹ سسٹم پاکستان سنگل ونڈو (PSW)کا سبکرپشن عمل کامیابی کے ساتھ شروع کر دیا ہے اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ وی باک (Weboc)سسٹم 5جنوری 2022سے پہلے غیر فعال ہو جائے گا اور اس کے بعد پی ایس ڈبلیوسسٹم کے ذریعے وی باک سسٹم تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جن کاروباری حضرات نے ابھی تک PSWکی آئی ڈی I.Dحاصل نہیں کی ہے وہ فوراً PSWسبکرپشن کی سہولت حاصل کر لیں تاکہ کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس، امپورٹر، ایکسپورٹر اور دیگر کاروباری حضرات اپنے تجارتی لین دین PSWسسٹم کے ذریعے کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر اپنا امپورٹ، ایکسپورٹ گڈز کلیئر کرا سکیں۔اگر کسی کاروباری حضرات کو اس سسٹم میں کوئی مشکلات ہوں تو وہ (psw.gov.pk)A/C D/Cانتظامیہ پی ایس ڈبلیو سبکرپشن  پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -