کراچی: شنگریلا سٹی سائیٹ آفس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

کراچی: شنگریلا سٹی سائیٹ آفس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایمل ڈویلپرز کے سی ای او افضل حمید  نے اپنے کلائنٹس سے کیا ہوا وعدہ نبھایا اور  سائیٹ آفس کی افتتاحی تقریب کے ساتھ ساتھ مسجد اور پارک  کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔افضل حمیدنے کہا کہ ہم شنگریلا سٹی کو ایک نئے ابھرتے ہوئے کراچی کے طرز پر پلان کررہے ہیں جہاں ہر بنیادی سہولیات عوام کی توجہ اور ماحول  کی بہتری کیلئے بھی نئے طرز زندگی پر مشتمل چیزیں بھی ہماری سکیم کا حصہ ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے المعراج مارکیٹنگ کے سی ای او  کاشان صدیقی کا کہنا تھا کہ آج کی یہ شام محنت کرنے والے  ہر ایک ڈیلر اورسب ڈیلر کے نام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بے روزگاری کے باعث لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے بے روزگار لوگوں کی ہمت بڑھاتے ہوئے المعراج مارکیٹں گ کے دروازے ان سب لوگوں کیلئے کھول دئیے جو بے رو زگاری کی وجہ سے پریشان ہیں۔ کاشان صدیقی نے تمام بڑی کمپنیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کیلئے روزگار مہیا کریں تاکہ کل ہمارا کوئی بھائی اپنی زندگی سے ہاتھ نہ دھو بیٹھے۔ انہوں نے ہر ایک مہمان کا شکریہ ادا۔  تقریب کے اختتام پر  ڈیلرز اور سب ڈیلرز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -