لنڈی سڑک کی رہائشی خاتون کا انصاف فراہمی کا مطالبہ 

لنڈی سڑک کی رہائشی خاتون کا انصاف فراہمی کا مطالبہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کے علاقہ چارسدہ روڈ لنڈی سڑک کی رہائشی پرورہ بی بی نے اپنے بیٹوں کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی کیلئے آئی جی خیبر پختونخوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے پشاور پریس کلب میں صحافیوں کوفریادسناتے ہوئے انہوں  نے بتایا کہ چند ماہ پہلے ان کے رشتہ دار زاہد، طارق اور عابد کی گاڑی کو کسی نے آگ لگائی تھی جس کا دعویٰ ان کے بیٹے درویش پر کیا گیا اور خزانہ تھانہ پولیس نے درویش کو گرفتار کیا خاتون نے الزام لگایا کہ زاہد نے پولیس کو رشوت دیکر ان کے بیٹے درویش پر بلا کسی وجہ پولیس کے ذریعے تشدد کروایا  اور پولیس کی مار پیٹ کی وجہ سے ان کے بیٹے نے اقبال جرم کیا تاہم ان کا بیٹا بے قصور ہے خاتون نے بتایا کہ چند دن پہلے زاہد کو ہاتھ کو گولی لگی جس کا الزام اس کے دوسرے بیٹے ملنگ پر لگایا گیا اور کل سے اس کو گرفتار کرنے کیلئے ہمارے گھر پر پولیس چھاپے مار رہی ہے انہوں نے الزام لگایا کہ زاہد اور ان کے بھائی انہیں جان سے مارنے اور پولیس کے زریعے گرفتار کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے خلاف خزانہ پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی تھی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، آئی جی پولیس اور دیگر سے اپنے بچوں کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -