صوابی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی،متعدد کو چالان،جرمانے

صوابی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی،متعدد کو چالان،جرمانے

  

صوابی(بیورورپورٹ)ٹریفک وارڈن پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نورالامین خان کی قیادت میں انچارج ٹریفک وارڈن صوابی سب انسپکٹر جناب علی خان بمع ٹریفک عملہ نے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں کیں اس سلسلے میں ٹریفک انچارج جناب علی خان نے ٹرانسپورٹ جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا اور وہاں ڈرائیوران کو ہدایات و وارننگ دی. تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ پر عوامی شکایات کے نتیجے میں آفسران بالا  نے سخت ایکشن لیتے ہوئے چالان اور جرمانے لگائیاور یہ سلسلہ تب تک جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے جب تک ٹرانسپورٹرز گورنمنٹ کا منظور شدہ کرایہ وصول نہیں کریں گے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے کافی سراہا جا رہا ہے.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -