شیر گڑھ،تخت بھائی پریس کلب کے انتخابی شیڈول جاری

شیر گڑھ،تخت بھائی پریس کلب کے انتخابی شیڈول جاری

  

شیرگڑھ(نا مہ نگار)تخت بھائی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2021-21 کیلئے انتخابی شیڈول جاری کردیا گیا۔انتخابات 30 دسمبر کو انتخابی کمیٹی کی نگرانی میں منعقد ہونگے۔اس سلسلے میں تخت بھائی پریس کلب کے ممبران کا ایک اجلاس زیر صدارت سینئر صحافی مسلم خان صابر منعقد ہوا جسمیں تمام ممبران سینئر صحافیوں وھاب یوسفی۔جاوید عالم مہمند۔عزت محمد خپلواک۔عزیز بسمل۔محمد شاھد۔ابراھیم سید یوسفزئی۔زاھد شاہ۔عمران ناصر۔حمزہ خان مہمند۔نوید شہزاد۔سمیرخان مہمند۔فیاض انور۔وارث خان۔طارق یوسفزئی۔مطیع اللہ۔زرشاد انجم۔حاجی محمد ایاز اور سلطان ٹکر نے شرکت کی۔اجلاس میں پریس کلب کے سالانہ انتخابات کا اعلان اور سینیر صحافیوں وھاب یوسفی۔عزیز بسمل۔حاجی محمد ایاز اور عزت محمد خپلواک پر مشتمل انتخابی کمیٹی قائم کی گئی اور انتخابی شیڈول جاری کردیا گیا جسکے مطابق خواہشمندامیدوار ممبران 28/29 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی 29 دسمبر اور 30 دسمبر کو انتخابات اور امیدواروں کا چناؤ ھوگا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -