کمشنر پشاور کی زیر صدارت ڈویژنل سٹیرنگ کمیٹی برائے رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کا اجلاس 

کمشنر پشاور کی زیر صدارت ڈویژنل سٹیرنگ کمیٹی برائے رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود کی زیر صدارت ڈویژنل سٹیرنگ کمیٹی برائے رائٹ ٹو پبلک سروس کمیشن کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں کمشنر-II رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن حضرت مسعود میاں، ڈپٹی کمشنر خیبر، مہمند، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، ضلعی مانیٹرنگ آفیسرز تاشفین اسرار، سہارینہ ولی، ایرم ببلی، اے ڈی ایم اوز اسماعیل، سلیمان، عطائاللہ اور احمداللہ و دیگر حکام نے شرکت کی۔اس موقع پرتاشفین اسرار ڈی ایم او نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ آر ٹی ایس کمیشن کو مختلف ڈیپارٹمنٹس سے سال 2021 میں ٹوٹل 468،269 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 380,938 آر ٹی ایس کمیشن کے وضح کردہ ٹائم کے اندر سروس فراہم کی گئی۔ درخواستوں کا تناسب تقریبا 81٪ بنتا ہے۔ اسی  طرح آر ٹی ایس کمیشن کو سال 2021 میں 473 کمپلینٹس موصول ہوئی تھی جن میں سے 435 حل ہوئی ہیں اور یہ ریشو 92٪ بنتا ہے۔ اجلاس میں ار ٹی ایس کمیشن کے زریعے فراہم کی جانیوالی سروسز کی جامع رپورٹ، سروسز میں عدم تعمیل، آگاہی مہم اور دیگر اقدامات پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ اس حوالے سے ڈویژنل اسٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین  جناب ریاض محسود کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں عوام کو حکومتی سروسز کی فراہمی میں آسانی اور جلد دستیابی یقینی بنانے کے لئے رائٹ ٹو پبلک سروس کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ مطلوبہ مدت میں عوام کو حکومتی سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ تمام ضلعی دفاتر عوام کی سہولت کے لئے سروسز کے متعلق تمام تر معاملات کو خصوصی توجہ دیکر ضلعی اور تحصیل سطح پر آسانیاں پیدا کرکے  اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں تاکہ عوام بہتر انداز میں مستفید ہوسکیں۔ اجلاس کے اختتام پر کمشنر پشاور ڈویژن  ریاض محسود نے آر ٹی ایس کمیشن کی بہتر کارکردگی کو سراہا اور متعلقہ ڈی سیز کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی بھی تلقین کی۔