بلدیاتی انتخابات حکومت کیخلاف ریفرنڈم تھا‘ مسکین شاہ

بلدیاتی انتخابات حکومت کیخلاف ریفرنڈم تھا‘ مسکین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور کی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا مسکین شاہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری حاجی خالد وقارخان چمکنی، مجلس عاملہ اراکین قاری رفیق شاہ،حاجی منہاج الدین باچہ،مولانا طارق حسین،ڈاکٹر مسعود گل،مولانااحمدعلی درویش،مولانا رفیع اللہ،حاجی شمس الحق،نعیم قاسمی،حاجی مجید،حاجی ایوب،حافظ محبوب شاہ حیدری، مولانا سہیل درویش، نعیم اللہ داودزئی، رحمت اللہ، مولانا حبیب اللہ ودیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں موجودہ ناجائز حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم تھا قائد جمعیت کی شبانہ روز محنت اور جعلی مینڈیٹ کیخلاف انکے استقامت کیساتھ بھرپور جدوجہد کے باعث اتنے بڑے پیمانے پر کامیابی ملی۔ انہوں نے منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عوام کی خدمت کیلئے کمر بستہ ہو تاکہ آنے والے انتخابات میں کامیابیوں کا یہ تسلسل جاری رہے۔ ضلعی ترجمان ڈاکٹر مسعود گل کیمطابق اجلاس میں فیصلے ہوئے کہ جمیعت علماء اسلام ضلع پشاور کی مجلس عاملہ اور پی کیز کے امراء ونظماء نومنتخب آزاد چیئرمینوں کو جماعت میں شامل کرنے کی دعوت دیں۔ بلدیاتی انتخابات کے کامیاب اراکین گوشوارے جلد جمع کریں۔ عنقریب نومنتخب اراکین کا مشترکہ اجلاس اور انکے لئے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ تمام پی کیز جماعتوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ جہاں پر نیبر ہوڈ اور ویلج کونسل مکمل نہیں وہ ایک ماہ میں تنظیمیں بنا کر فعال کریں۔ منتخب اراکین کو جہاں پر جماعتی ساتھیوں نے سپورٹ نہیں کیا مخالف کو سپورٹ کیا، پی کے جماعت اور منتخب رکن الگ الگ تفصیلی رپورٹ لکھ کر ضلعی جماعت کو پیش کریں۔ ضلعی مجلس عاملہ نے نو منتخب تحصیل چیئرمینوں، وی سی اور این سی چیئرمینوں، جملہ کونسلران کو مبارک باد دی اور اہلیان پشاور کا شکریہ ادا کیا۔