ڈیرہ، منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی،350گرام آئس اور 2کلو گرام چرس برآمد،ملزمان گرفتار

ڈیرہ، منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی،350گرام آئس اور 2کلو گرام چرس ...

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پنیالہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی،350گرام آئس اور 2کلو گرام چرس برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پنیالہ رمضان خان ہمراہ اے ایس آئی فاروق خان و نفری پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی عمل میں لائی ہے۔ ایس ایچ او پنیالہ محمد رمضان ہمراہ نفری پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم انعام اللہ ولد ہمیش گل قوم ملاخیل سکنہ شہباز خیل لکی مروت سے 350گرام آئس جبکہ دوسرے ملزم اجمل خان قوم صاف خیل سکنہ شہباز خیل لکی مروت سے 2کلو گرام چرس برآمد کرکے دونوں ملزمان کو موقع سے گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -