سٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار، انڈیکس 204.95پوائنٹس گرگیا: اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا 

سٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار، انڈیکس 204.95پوائنٹس گرگیا: اوپن مارکیٹ میں ڈالر ...

  

کراچی (اکنامک  رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روز مندی کا شکار ہو گئی،کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا اور43900پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا،کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے25ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔مندی کے نتیجے میں 57.30فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر ٹریڈنگ کے دوران دباؤکا شکار رہی سرمائے کے انخلاء اور بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبا? کے باعث ایک موقع پر انڈیکس 43800پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا یہی وجہ تھی کہ سرمایہ کاروں نے نیا سرمایہ لگانے سے گریز کیا جس کی وھہ سے کاروبار کے رفتار سست ہوئی اور مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔سٹاک ماہرین کے مطابق آئندہ منی بجٹ کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی رہی۔ آخری تجارتی گھنٹے میں منافع لینے کا مشاہدہ کیا گیا جبکہ مارکیٹ میں دن بھر اتار چڑھا? کا شکار رہی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 204.95پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 44118.39پوائنٹس سے گھٹ کر43913.44پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 120.99پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 17353.47پوائنٹس سے کم ہو کر17232.48پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30203.93پوائنٹس سے کم ہو کر30101.59پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 25ارب61کروڑ15لاکھ56ہزار479روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 5کھرب59ارب49کروڑ12لاکھ55ہزار51روپے سے گھٹ کر75کھرب33ارب87کروڑ96لاکھ 98ہزار572روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 4ارب روپے مالیت کے 11کروڑ46لاکھ69ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم7ارب روپے مالیت کے 22کروڑ33لاکھ79ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 342کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے116کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،196میں کمی اور30کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے سینر جیکو پاک1کروڑ8لاکھ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 95لاکھ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 92لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 53لاکھ اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 40لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت میں 141.01روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر2455.00روپے ہو گئی اسی طرح61.50روپے کے اضافے سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر881.50روپے ہو گئی جبکہ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں 270.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر5400.00روپے ہو گئی اسی طرح56.46روپے کی کمی سے ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت کم ہو کر1063.53روپے پر آ گئی۔ انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر181روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 178روپے اورف قیمت فروخت178.20روپے پر بدستور برقرا رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 180.40روپے سے بڑھ کر180.50روپے اور قیمت فروخت180.90روپے سے بڑھ کر181روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید200روپے سے گھٹ کر199روپے اور قیمت فروخت202روپے سے گھٹ کر201روپے پر آ گئی اسی طرح50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236.50روپے سے کم ہو کر236روپے اور قیمت فروخت239.50روپے سے کم ہو کر239روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں 5ڈالر کی کمی سی فی اونس سونا1805ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 50روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ26ہزار100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت43روپے کی کمی سے1لاکھ8ہزار110روپے ہو گئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -