مسلم ٹاؤن، نامعلوم افراد کی ڈپٹی کمشنر ایف بی آر کی گاڑی پر فائرنگ 

مسلم ٹاؤن، نامعلوم افراد کی ڈپٹی کمشنر ایف بی آر کی گاڑی پر فائرنگ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)مسلم ٹاؤن کے علاقہ کریم بلاک مارکیٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈپٹی کمشنر ایف بی آر کی گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی، آئی جی پنجاب نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔فائرنگ کا واقعہ کریم بلاک مارکیٹ کے قریب پیش آیا، جہاں ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سلمان علی اپنے ساتھی علی سولنگی کے ہمراہ ذاتی کار میں جا رہے تھے۔فائرنگ سے گاڑی کے پچھلے دروازے پر تین گولیاں لگیں۔ اطلاع ملنے پر پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے،پولیس کا کہنا ہے ملزمان کی گرفتا ری کیلئے سیف سٹی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -