ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری

 ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری

  

 اسلام آباد(آن لائن) وزارت خزانہ  نے  ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں کہا  گیا ہے ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اور براہ راست  غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ برآمدات سمیت درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔   رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  پہلے 5 ماہ میں ترسیلات زر 9.6 فیصد اضافے سے 12.9 ارب ڈالر ریکارڈکی گئیں۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکی برآمدات 28.9 فیصد اضافے سے 12.3 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔ ملکی درآمدات 64.4 فیصد اضافے سے 29.9 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق  کرنٹ اکاو نٹ خسارے میں 7.1 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 12.3 فیصد کمی سے 797.7 ملین ڈالر رہی۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 79 ملین ڈالر منفی ہو گئی۔  رپورٹ کے مطابق  مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 455.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ زرمبادلہ ذخائر دسمبر کے تیسرے ہفتے تک 23.868 ارب ڈالر ہوگئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے  اسٹیٹ بینک 17 ارب 51 کروڑ ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.45 ارب ڈالر رہے، رپورٹڈالر کی شرح تبادلہ 178.12 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ چار ماہ میں ٹیکس ریونیو 36.8 فیصد اضافے سے 2319.1 ارب روپے رہا۔ جولائی سے اکتوبر میں نان ٹیکس آمدنی 5.4 فیصد اضافے سے 452 ارب رہی۔  رپورٹ کے مطابق ستمبر کے اوائل تک پی ایس ڈی پی کی مد میں 392.7 ارب روپے منظورکئے گئے۔ جولائی سے اکتوبر تک مالیاتی خسارہ بڑھ کر 587 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔ رپورٹ  کے مطابق  پانچ ماہ میں زرعی قرضے 3.9 فیصد اضافے سے 488.5 ارب روپے کی سطح پررہے۔ نومبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.5 فیصد ریکارڈ کی گئی، رپورٹ  کے مطابق  5 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 9.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ بڑی صنعتوں کی شرح نمو اکتوبر میں منفی 1.2 فیصد تک رہی، رپورٹ کے مطابق  بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی سے اکتوبر میں 3.6 فیصد تک رہی۔ اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 44 ہزار 267 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔  

 ملکی معیشت

مزید :

صفحہ آخر -