نااہل میاں ڈوبتی معیشت وراثت میں چھوڑ کر گئے، شہباز گِل 

  نااہل میاں ڈوبتی معیشت وراثت میں چھوڑ کر گئے، شہباز گِل 

  

 لاہور (آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل میاں خسارے اور ڈوبتی معیشت وراثت میں چھوڑ کر گئے۔ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب کے بیا ن  پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے مہارتھی مسلسل معیشت پر ناکام پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نااہل لیگ معیشت کا بیڑہ غرق کر کے گئی، نااہل میاں خسارے اور ڈوبتی معیشت وراثت میں چھوڑ کر گئے، معیشت کے جعلی افلاطون مفرور ڈار نے پاکستان گرور رکھا۔انہوں نے کہا کہ ذاتی معیشت بچانے کیلئے ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے والے مہنگائی کے ذمہ دار ہیں، آقا مفرور درباری جھوٹ بولنے پر مجبور ہیں، بڑے میاں لندن سے مجھے کیوں نکالا کا راگ آلاپنے کیلئے تیار ہیں۔ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ درباریوں کی پھرتیاں میاں مفرور کیلئے آسانی پیدا کرنے کی ناکام کوشش کے سوا کچھ نہیں، تحریک انصاف کو روکنے کی کئی ناکام کوششیں ہوئیں۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ عمران خان کا راستہ روکنا کرپٹ اشرافیہ کے بس کی بات نہیں۔ 

شہباز گِل 

مزید :

صفحہ آخر -