کریم بلاک انڈر پاس اور فلائی اوور نہ بننے سے ٹریفک بلاک رہنے لگی

کریم بلاک انڈر پاس اور فلائی اوور نہ بننے سے ٹریفک بلاک رہنے لگی

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) کریم بلاک علامہ اقبال کا انڈر پاس اور فلائی اوور منصوبہ اگلے سال میں لے جانے پر جماعت اسلامی کا شدید ردعمل۔کریم بلاک، کامران بلاک، نشتر بلاک،مہران بلاک کے رہنما فیاض احمد فیضی، میاں محمد اشفاق انجم،محمد شاہ شاہد، قاسم رضوان، فیض رسول، عاصم شفیق شیخ، جہانگیر ایثار، محسن بشیر، عبدالماجد، چودھری اسلم،اسماعیل رضا، پروفیسر عبدالرحیم، طاہراقبال چودھری، اعظم چودھری، احمد بلال حماد، فاروق احمد نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کریم بلاک میں گھنٹوں ٹریفک بلاک رہتی ہے، بچے بچیاں وقت پر سکول اور ملازمین دفاتر نہیں پہنچ پا رہے۔صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود رشید ساڑھے تین سال سے خوشخبریاں دے رہے تھے۔گزشتہ ہفتے کام شروع کرنے کے بینر لگائے گئے اب منصوبہ معطل کر دیا گیا ہے۔قائدین جماعت اسلامی نے کہا پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی آشیر باد سے وحدت روڈ گرین بیلٹس پر دونوں اطراف قبضے ہو رہے ہیں،ہاتھی چوک سے نشتر بلاک، گرین بیلٹس اور دونوں اطراف کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔ایک وفاقی اور صوبائی وزیر اس حلقے سے ہیں اب چودھری شفقت محمود پنجاب پی ٹی آئی کے صدربھی ہیں، پسند نہ پسند کی بجائے ٹوٹی سڑکوں اور گرین بیلٹس کو تعمیر کیا جائے۔

کریم بلاک انڈر پاس 

مزید :

صفحہ آخر -